ڈیجیٹل میڈیا پر تصاویر اب اشتہارات میں استعمال کی جا سکیں گی

اسنیپ چیٹ آجکل ایک مقبول ایپلیہکیشن ہے جس میں ایک شخص دوسرے کو اپنی مختصر فلم بھیج سکتا ہے۔یہ چند سیکنڈ میں غائب ہو جاتی ہے۔
نارویجن اخبار داگ بلادے کے مطابق نئی سروس میں اب یہ فلمیں محفوظ ہو جائیں گی اور کمپنی انہیں اپنے اشتہارات میں استعمال کر سکے گی۔پچھلے ہفتے اس پروگرام میں موبائل پرایک نیا اضافہ سلو موشن فلم اور واپسی کے رخ پر بھی فلم بناکر بھیجنے کا ہے۔
اس نئے پروگرام کو متعارف کرانے کے ساتھ ی یہ تصاویر کمپنی اپنے صارفین کی ریسرچ اور دیگر اشتہارات کے لیے بھی استعمال کر سکے گی۔
اس سطلاع کے ساتھ ہی متعدد صارفین نے نئی پالیسی پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔
اخبار کے مطابق جو تصاویر آپ کے خیال میں عارضی تھیں وہ اب اشتہارات میں استعمال کی جا سکیں گی۔اس کے مطابق اب آپ کی یہ تصاویر اسنیپ چیٹ کی ملکیت ہوں گی۔اس وجہ سے اسنیپ چیٹ کو تنقید کا نشانہ بنای ایا ہے ۔اس لیے کہ یہ تصاویرکمپیوٹر سے ختم نہیں ہوتیں۔اس بات کا جواب اسنیپ چیٹ نے خود دیا ہیکمپنی ک اکہنا ہے کہ جو تصاویر اور پیغامات صرفین اپنے پرائیویٹ دوستوں کو بھیجتے ہیں وہ خود بخود ختم پو جاتی ہیں ا س سلسلے میں کچھ غلط فہمی پیدا ہو گئی ہے۔کمپنی نے کہا تبدیلی صرف مستقل کہانیوں والے حصے میں آئی ہے۔اس میٰ آپ ان تصاویر کو بار بار ملاحظہ کر سکتے ہیں چاہے آپ دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں