ناروے۔پاکستان عوامی تحریک ناروے کے مرکزی رہنما میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پرعلامہ انوار المصطفی ہمدمی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

3311اوسلو( عقیل قادر) پاکستان عوامی تحریک اوسلو کے مرکزی رہنما میاں محمد اسلم کی طر ف سے منہاج القرآن یوکے سے تشریف لائے ہوئے مہمان علامہ انوار المصطفی ہمدمی کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف عشائیہ دیا جس میں پاکستان عوامی تحریک ناروے اور منہاج القرآن کے وابستگان اور تحریکی ساتھیوں نے خصوصی شرکت کی۔جن میں چوہدری مشتاق احمد برنالی، حاجی افضل انصاری، مہتاب افسر، نجم الثاقب، افتخار محمود، فیض عالم قادری، ظفر سیال ، حاجی منظور حسین ،عاشق میر ، ارشد وڑائچ ، لالہ بشیر خان، علامہ اقبال فانی، قاری عنصر علی قادری، علامہ حافظ صداقت علی، علامہ اسرار احمد ، شیخ طارق اور دیگر تحریکی قائدین و کارکنان شامل ہیں۔اس موقع پر انوارالمصطفی ہمدمی نے میاں محمد اسلم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دور فتن میں اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت یہ بھی ہے کہ ہم مصطفوی مشن کے ساتھ وابستہ ہیں اور دور حاضر کی عظیم علمی وروحانی شخصیت شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحبت و معیت حاصل ہے۔ یاد رہے کہ میاں محمد اسلم ناروے میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا عظیم سرمایہ ہیں اور وہ عرصہ دراز سے مشن کی شب و روز خدمت میں مصروف ہیں۔

2244

اپنا تبصرہ لکھیں