مشرقی ناروے میں کرسمس ٹری تیز ہوانے گرا دیا

آجکل ناروے کے ہر گلی بازار کوچے اور ماکیٹ میں کرسمس کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ایسے میں کرسمس کے روائتی درختوں آرائشی نفیس بتیوں کے ساتھ ساتھ تحائف سے لدے جا بجا نظرآتے ہیں ۔مگر پچھلے چند روز سے تیز و تند ہواؤں نے ملک کے بعض علاقوں و اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ہفتہ کی رات کو شی اور دروبک سینٹر میں تیز ہواؤں نے کرسمس کے درخت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ۔دروبک کا کرسمس ٹری جو ابھی سجاوٹ کے مرحلے سے گزرنے والا تھا۔ اس کے بارے میں کاؤنٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ درخت کو تیز ہوا سے کچھ ذیادہ نقصان نہیں پہنچا۔کچھ ٹہنیاں ضرور خراب ہوئی ہیں لیکن اسے دوبارہ کھڑا کر کے سجایا جا سکتا ہے۔
سٹی ہال کے سامنے شی سینٹر میں کرسمس ٹری گرنے سے ایک روز پہلے قمقموں سے سجا دیا گیا تھا۔جبکہ اس کی سجاوٹ مکمل ہونے کے بعد اسکا اففتتاح کر دیا گیا تھا۔ٹریڈ ایسو سی ایشن کی Ann-Kristin Falla آن کرستین کا کہنا ہے کہ کرسمس ٹری کا گرنا بہت افسوس کی بات ہے تاہم اسے دوبارہ سجا یا جائے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں