بیرم کاؤنٹی میں خود کو بہرا گونگا ظاہر کر کے کارڈز بیچنے کے الزام میں پولش افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کو متدد افراد کی شکایات موصول ہوئیں کہ خود کو بہرا گونگا ظاہر کر کے کرسمس کے لکڑی کے ڈیزائن بیچنے والے افرا دراصل بہرے گونگے نہیں ہیں۔پولیس انسپیکٹر کے مطابق ان کی اس حرکت سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا۔پولیس نے تفتیش کے دوران یہ معلوم کیا کہ ان کے زیر استعمال کارڈعام کارڈز ہیں ۔اس لیے یہ ایک منظم گروہ کا جرم تھا۔پولیس نے ایک گھر سے چھاپہ مار کر ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ان کے قبضے سے کرنسی نوٹ بھی نکلے۔ گیارہ پولش افرادکو اس جرم کی وجہ سے دو سال کے لیے ناروے سے نکال دیا گیا ہے۔
NTB/UFN
NTB/UFN