نارویجن اخبار روزنامہ کلاس کیمپ نے لکھا ہے کہ نارویجن سیاستدانوں نے امریکہ کو شام میں اپنے جنگی جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
امریکہ نے ناروے سے درخواست کی ہے کہ وہ شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں اور شامی عوام کی مدد کے لیے اسکی مدد کرے ۔لیکن ناروے نے امریکہ کو انکار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ناروے نئے سال میں امریکہ کو جواب دے گا۔امریکہ چاہتا ہے کہ ناروے جیگوار جہازوں اور اپنی فوجوں کے ساتھ امریکہ کی مدد کرے۔
نارویجن پارلیمنٹ کی مرکزی کمیٹی نے اخبار سے کہا کہ امریکہ ناروے کے ایف سولہ جہاز بھی وہاں استعمال کرانا چاہتا ہے مگر اس کے پروں میں خرابی ہے جبکہ نارویجن ائیر فورس ایف سولہ کے بعد ایف پینتیس کی مشقیں کر رہی ہے جوکہ ابھی نا مکمل ہیں اس لیے ہماری ائیر فورس ابھی کسی جنگ میں حصہ نہیں لے سکتی۔وزارت تحفظ کے وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابھی ناروے کو خود اپنی سرحدی حفاظت کے لیے جہازوں کی ضرورت ہے ایسی صورتحال میں ہم کچھ اور نہیں سوچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ امریکہ کو کیا جواب دیا جائے۔
NTB/UFN

Recent Comments