اوسلو میں مورٹنسرود اسکول کی عمارت جل کر مکمل طور پر خاکستر

بدھ کی رات ٹھ بجے اوسلو کے مغرب جنوب میں واقع علاقہ میں ایک ایلیمنٹری اسکول کی عمارت آگ ؛لگنے سے جل کر مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔اس سکول میں ساٹھ اساتذہ اور چارسو طلباء زیر تعلیم تھے۔اسکول کی عمارت دو سو مربع میٹر کے رقبہ پر واقع تھی ۔اوسلو فائر بریگیڈگارڈ کمانڈر Stig Henning Duaas ستیگ ہیننگ نے عمارت کے مکمل طور پر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔پولیس آتشزدگی کی تحقیق کررہی ہے۔پولیس کو آگ لگنے کا پیغام آٹھ بجے کے بعد موصول ہوا۔جبکہ فائر بریگیڈ کے عملے نے آدھ گھنٹے میں آگ کے شعلوں پر مکمل طور پر قابو پا لیا تھا۔اس کے بعد آگ مزید پھیلنے کا خدشہ نہیں تھا۔لیکن ایک شخص کو دھوئیں سے پہنچنے والے ممکنہ نقصان کے لیے چیک کیا گیا تھا۔
NTBScanipx/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں