ضرورت مند بچوں کی دیکھ بھال کے لیے نئی ہدایات

وزارت برائے تحفظ اطفال نے کاؤنٹیز کو ضرورتمند بچوں کی دیکھ بھال کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ایسے بچے جن کے والدین یا خاندان کے افراد بیرون ملک میں رہائش رکھتے ہیں۔ایسے بچوں کی دیکھ بھال کے محکمے کے لیے وزارت برائے بچوں کے حقوق نے ایک کتابچہ جاری کیا ہے۔اس کے مطابق کسی بچے کو ناروے میں دیکھ بھال کے لیے منہ بولے والدین کے حوالے کرتے وقت بیرون ملک رہائش پذیر والدین سے رابطہ ضرور کرنا ہو گا۔یہ بات وزیر برائے محکمہء تحفظ بچوں کے حقوق سول وائی Sol Vei نے بتائی
اس کتاب میں دی گئی ہدایات کے مطابق سب سے ذیادہ اہمیت بچے کی بہتری کو دی جائے گی۔اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک رہائش پذیر والدین اور ارباب اختیار خاص طور سے ایمبیسی سے کیسے رابطہ کرنا ہے ۔
اگر کسی بچے کا بیرون ملک سے گہرا تعلق ہے تو ایسے بچے کو بیرون ملک کسی اور منہ بولے والدین کے خاندان کو منتقل کرنے کے بارے میں بھی غور کرنا چاہیے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں