اوسلو(عقیل قادر) ماہ میلاد النبی ﷺ شروع ہوتے ہی دنیا بھر کی طرح ناروے میں بھی ہر طرف یا رسول اللہ ﷺ کے نعروں کی گونج سنائی دیتی ہے اور عاشقان مصطفی ﷺ محافل میلاد منعقد کرتے ہیں اور جوق در جوق ان میں شرکت کرتے ہیں۔ اوسلو میں تمام مساجد میں میلاد النبی ﷺ کے کئی پروگرامز منعقد ہو چکے ہیں ایسی ہی ایک خوبصورت محفل حَسنی حُسینی تنظیم کے زیر اہتمام اوسلو کے علاقہ ہیوگن ستوہ میں منعقد کی گئی جس میں عاشقان رسول ﷺ نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عمیر قادری تھے جبکہ نعت خواں عابد معصومی اور یوکے سے قاری اشرف علی سیالوی تھے۔ بزم نقشبند کے امام و خطیب قاری نذیر اختر قادری نے اس محفل میں خصوصی شرکت کی ۔ پروگرام میں بچوں نے بھی بھرپور حصہ لیا اور درود پاک اور نعتیں پیش کیں۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض حسَنی حُسینی تنظیم کے صدر قاری اکرام قادری نے احسن انداز میں ادا کیے جبکہ قاری نذیر اختر قادری خصوصی دعا کرائی۔