ناروے میں رہائشی ویزہ حاصل کرنے کی شرائط

ناروے میں رہائش ی ویزہ حاصل کرنے کی شرائط
ایک حالیہ جائزے کے مطابق وزیر برائے امیگریشن سلوی کی تجویز کردہ شرائط برائے نارویجن رہائشی ویزہ پوری کرنا انتہائی مشکل ہے۔ناروے میں آنے والے تقریبا آدھے پناہ گزین جو یہاں کا رہائشی ویزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اس وقت ملازمتیں کر رہے ہیں لیکن وہ پانچ برس گزرنے ک بعد بھی نئے قوانین کی شرائط پوری نہیں کر سکتے۔
حکومت مستقل رہائشی ویزہ حاصل کرنے کے لیے ایک خود انحصاری کا تعارفی پروگرام شروع کرانے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔اس کے مطابق پناہ گزین جس کمیونٹی میں آباد ہیں انہیں وہیں دو سال کے لیے یہ پروگرام متعارف کیا جائے گا۔لیکن ابھی تک یہ پروگرام واضع نہیں ہے۔
وہ لوگ جو تعارفی پروگرام میں حصہ لیں گے وہ بھی کام کی ایک شکل ہے مگر کم معاوضہ کے ساتھ۔اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ اسے بھی تین سال کے کام کی خود انحصاری کے ہی برابر سمجھا جائے۔
ایس ایس بی کے سینئیرسائنٹسٹ لارش Lars Ostby in SSB. کے مطابق اس کے باوجود پناہ گزینوں کی اکثریت کو ان شرائط پر پورا اترنا بہت مشکل ہو گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں