کرستیانسن شہر کے عراقی امام کے اس بیان کے بعد کہ مسلمانوں کے لیے سالگرہ اور کرسمس کی مبارک جائزنہیں۔مسجد کی انتظامیہ نے دو ہفتے کی رخصت پر بھیج دیا ہے۔
عمر صادق ممبر مسجد یوتھ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مسجد کی انتظامیہ نے انچاس سالہ امام عبدالقدیر محمد یوسف کو دوہفتے کی چھٹی پر بھیج دیا ہے تاکہ اس معاملہ پرغور کیا جا سکے۔عمر صادق نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت محنت سے اس مسجد کی ساکھ بنائی ہے۔اس طرح کے بیانات اسکی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔عمر صدیق نے مزید بتایا کہ اس ا امام نے اس سے پہلے ہالڈن کی مسجد میں بھی کام کیا ہے۔
اور اس مسجد کی انتظامیہ میں صرف امام کو تنخواہ دی جاتی ہے جبکہ باقی سب اراکین بلا معاوضہ کام کرتے ہیں۔
NTB/UFN