بسکے رود کی تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والی ایک عورت کو پولیس نے سنگین مالی فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔اس فراڈ میں کئی ہزار کراؤن کے فراڈ کا امکان ہے۔تعمیراتی کمپنی کی ملازم عورت نے لوگوں سے کاؤنٹی مین تعمیراتی کام کے سلسلے میں کئی ہزار کراؤن غلط بیانی کر کے ہتھیا لیے۔اس سلسلے میں پولیس پچھلے برس موسم خزاں سے کیس کی تفتیش میں مصروف تھی۔پولیس ایڈوو کیٹ ہنس Hans Lyder Haare. کے مطابق اس قسم کے تعمیراتی کام کا اس کاؤنٹی میں کوئی منصوبہ تھا ہی نہیں نہ ہی کوئی اجازت دی گئی تھی۔
ایک کیس میں اس نے ایک ڈویلپر سے اسی ہزار جبکہ کئی افراد سے پانچ ہزار سے لے کر پچیس ہزار کی چھوٹی رقوم بھی حاصل کیں۔
اس عورت کی شکائیت اس کی کمپنی کے مالک نے کی تھی۔تاہم اس عورت نے اقبال جرم نہیں کیا۔
پولیس نے اسے چار ہفتے کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔
NRK/UFN