ریما ہزار چین فوڈ اسٹورز کے سربراہ کی ہم عصر فوڈ کمپنیز کے خلاف رپورٹ

مشہور نارویجن فوڈ اسٹورزر کمپنی ریما ہزار Rema 1000کے سربراہ رابرٹ Robert Reitan نے پولیس کو ایک سو بیس فوڈاسٹورز کے خلاف رپورٹ لکھوائی ہے ۔رابرٹ نے الزام لگایا ہے کہ یہ دوکاندار اتوار اور دوسرے تہواروں پر دوکانیں کھلی رکھ کر نارویجن قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
جبکہ نارویجن قانون کے مطابق وہ دوکانیں اور اسٹالز جو کہ ایک سو مربع میٹر سے کم رقبہ کے مالک ہیں وہ اتوار کے روز کھلے رہ سکتے ہیں۔لیکن بڑے دوکاندار اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اتوار کے روز دوکانیں کھلی رکھتے ہیں اور ذیادہ سیل کرتے ہیں ۔یا تو ارباب اختیار اس قانون کی پابندی کروائیں یا پھر تمام دوکانوں کو اتوار کے دن دوکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔
ناروے گروپ میں تعلقات عامہ کے نائب صدر Per Roskifteرو شفتے کا کہنا ہے کہ یہ الزام غلط ہے ۔تا ہم اس شکائیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ اس شکائیت سے کس حد تک نبٹا جا سکتا ہے۔
کوپ فوڈ اسٹور چین Coops کے ڈائیریکٹر Bj141orn Takle Friis کا کہنا ہے کہ یہ شکائیت ریما ہزار کے سربراہ نے اپنی مشہوری کرنے کے لیے لگائی ہے۔تاہم ہم اپنی چار دوکونوں کو چیک کرین گے کہ وہاں کس حد تک قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
بن پرائس کے سربراہ Christian Lykke.کرستیان کا کہنا ہے کہ میں اس رپورٹ کو قابل توجہ نہیں سمجھتا لیکن پھر بھی اپنے اسٹورز کا جائزہ لوں گا کہ ہم لوگ کس حد تک درست کام اور قانون کی پابندی کر رہے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں