موٹر وے ای سکس پر نو تعمیر پل تباہ

بدھ کے روز دو پہر اڑہائی بجے Sjoa Gudbrandsdalen گو دبرانس دالن میں زیر تعمیر موٹر وے ای سکس پر لکڑیوں کے ایک ٹرک کے گزرنے کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔یہ پل ابھی عام ٹریفک کے لیے نہیں کھولا گیا تھا بلکہ صرف اس تعمیراتی پراجیکٹ میں کام کرنے والے افراد اور سامان لانے لے جانے والے ٹرکوں کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔بدھ کے روز لکڑی سے بھرے ٹرک کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔پل کی لاگت کا تخمینہ ابھی تک نہیں لگایا گیا۔یہ پل پچھلے سال ماہ ستمبر میں تعمیر کیا گیا تھا۔یہ پل کھیتوں اور جنگلات میں آمدو رفت کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں