ائیر بس کے مسافر طیارے کی رفتارجو ہوش اڑادے

 Selected by
Tariq Ashraf
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ تو آپ یقیناًجانتے ہوں گے کہ آج کے جدید مسافر ہوائی جہازوں کی زیادہ سے زیادہ حد رفتار 800سے 900کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے لیکن فرانسیسی جہاز ساز کمپنی ’’ایئربس‘‘ ایک ایسا طیارہ بنانے جا رہی ہے جس کی رفتار کا جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ ایئربس اپنے نئے منصوبے میں ایک ہائپرسونک(آواز کی رفتار سے زیادہ تیزسفر کرنے والا ) طیارہ بنانے جا رہی ہے جس کی رفتار 5ہزار 512کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ کمپنی نے یہ جہاز تیار کرنے کا اجازت نامہ حاصل کر لیا ہے جو لندن سے نیویارک کا 5ہزار 567کلومیٹر کا سفر محض ایک گھنٹے میں طے کرے گا۔ یہی سفرA330سمیت آج کل کے تمام جدید طیاروں میں 7سے 8گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔
امریکی ٹریڈ مارک آفس نے گزشتہ ہفتے کمپنی ایئربس کو ہائپرسونک طیارہ بنانے کا لائسنس جاری کیا ہے۔ ایئربس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ طیارہ آواز کی رفتار سے 4گنا زیادہ تیز سفر کرے گا۔ اس میں زیادہ سے زیادہ 20مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی اور اس کے انجنوں کی جگہ میزائل ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔



اپنا تبصرہ لکھیں