ادارہء روزگار کے قوانین میں ترمیم کی تجویز

وزیر روزگار انیکن Anniken Hauglie نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ادراہء روزگار لوگوں ک و ملازمتیں فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے اس وقت ایک لاکھ ستائیس ہزارافراد بیروزگاری کا شکار ہیں۔اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ ادارہء روزگار کے قوانین میں ترمیم کی جائے۔تاکہ لوگوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایاجا سکے۔
اس وقت ادارہ میں بہت ذیادہ مشکل قوانین ہیں جو کہ روزگار کے حصول کو مشکل بنا رہے ہیں۔ اس لے اگر ادارے نے اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہے تو ان قوانین کو ختم کرنا ہو گا۔
یہ بات انئیکا نے مقامی نارویجن اخبار وی جی سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انیکن ہوئگلی نے ادارے کو ایک خط میں درخواست کی ہے کہ وہ ان قوانین کی نشاندہی کرے جو کہ حصول روزگار کی فراہمی کو مشکل بنا رہے ہیں۔خود انیکا کے پاس کئی تجاویز موجود ہیں۔انیکا نے کہا کہ فوری طور پر چار قواعدو ضوابط کی نشاندہی کی جا سکتی ہے جن کی تبدیلی سے بہتری آ سکتی ہے۔
ادارہء روزگار کے سربراہ سگرون Sigrun V229geng. نے انیکا کی تجاویز پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ خود بھی ادارے کے قوانین اور روزمرہ کی روٹین کا جائزہ لیں گی کہ کس طرح ان میں ممکنہ تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں