گذشتہ دنوں ناروے کے بارڈر استور اسکوگ جس کی سرحد فن لینڈ سے ملتی ہے میں آنے والے پندرہ پناہ گزینوں کو امیگریشن حکام کے ساتھ بذریعہ طیارہ واپس گیمبیا بھیج دیا گیا۔
عینی شاہدوں کے مطابق انہیں بہت آرام سے سامان باندھتے ہوئے دیکھا گیا۔پولیس نے اپنی حفاظت میں انہیں گیمبیا کے کیپیٹل سٹی کے ائیر پورٹ پر پہنچا یاجہاں حکومت نے انہیں قبول کر لیا اور پولیس سیکورٹی کا اچھے سلوک پر شکریہ ادا کیا۔ان تمام پناہ گزینوں کی عمریں اٹھارہ سال تھیں اور ان کی درخوستیں رد کر دی گئی تھیں۔
NTB/UFN