ماکس ٹی وی چینل پر اوسلو میں جرائم پیشہ ماحول کی نشاندہی پر مبنی ایک ٹی وی پروگرام کی مددگا رگالانی نامی Galina Sandevar ایک بلغارین عورت کو پروگرام چلنے سے پہلے ہلاک کر دیا گیا۔
وہ اس پروگرام میں گمنام حیثیت سے مدد کر رہی تھی۔یہ ایک ڈاکومنٹری فلم تھی۔یہ واردات ماہ دسمبر میں ہوئی جبکہ اسے اس کی کار میں ایک نا معلوم شخص نے چاقو کے وار سے ہلاک کر دیا۔ مقتول عورت کی ماں کی ایڈوو کیٹ کے مطابق اٹھائیس سالہ عورت کی ماں نے پروگرام ٹیم کے ساتھ تعاون کی حامی بھری ہے تاکہ یہ پروگرام مکمل کیا جا سکے۔اس پروگرام میں کئی غریب غیر ملکی عورتوں اور مردوں کے انٹر ویو بھی شامل تھے جو کہ مفلسی سے تنگ آ کر جرائم کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔
UFN/NTB