ناروے۔ اوسلو کی معروف شخصیت حاجی احمد اعوان کی رہائش گاہ میں روحانی محفل کا انعقاد

8866552244اوسلو(عقیل قادر) اوسلو کی معروف سماجی شخصیت حاجی احمد اعوان نے اپنے گھر پر ایک خوبصورت روحانی محفل کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ اور انکے دوست احباب نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے قاری خالد محمود قادری نے کیا اور حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں نعت خوانوں نے خوبصورت انداز میں عقیدتوں کے پھول نچاور کیئے۔حاضرین محفل میں جھوم جھوم کر حضور نبی کریم ﷺ پر درود پاک پڑھتے رہے اور نعرہ تکبیر و رسالت بلند کرتے رہے۔جن احباب نے نعت رسول مقبول پیش کی ان میں حاجی احمد اعوان، صاحبزادہ معصوم زبیر ، احسن شہزاد اعوان، خُرم اعوان، رفاقت اعوان، سمیع اللہ اور دیگر شامل ہیں۔ اس روحانی محفل کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ اس میں تاجدار کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کرائی گئی اور اس دوران کئی احباب پر رقت طاری رہی۔ موئے مبارک کی زیارت کے علاوہ حضور غوث اعظم پیر سید عبدالقادر جیلانیؓ اورپیر سید معین الدین چشتی ؒ اجمیری کے روضہ مبارک کے غلاف کی زیارت بھی کرائی گئی۔ روحانی محفل سے قاری خالد محمود نے عام فہم انداز میں مختصرخطاب فرمایا جس کو حاضرین نے خوب سراہا۔ختم خواجگان شریف صاحبزادہ معصوم زبیر نے پڑھا ۔ محفل کے اختتام پر مہمانوں کے لیے اعلیٰ قسم کے کھانوں کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔

3311199101

اپنا تبصرہ لکھیں