جاپانی وزیر اعظم شینزو Shinzo Abe اس ہفتے کے اپنے متوقع اپنے مذاکرات کے دوران ناروے میں مر د و عورت کے برابری کے حقوق کے موضوع پر بھی گفتگو کریں گے۔گرتی ہوئی مالیاتی بحران، آبادی میں کمی اور کم شرح پیدائش جیسے مسائل دنیا کے تیسرے ترقی یافتہ ملک کے لیے چیلنج ہیں۔
جاپان دوسرے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں ترقی کی دوڑ میں پیشہ ورانہ مہارت کی حامل خواتین کی کمی کا شکار ہے۔جبکہ وزیر اعظم خواتین کو مزید فعال کرنے کے حق میں ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم ناروے میں مردو زن کی برابری کے حقوق سے متاثر ہیں۔اس لیے جمعرات کے روز ہونے والے پارلیمنٹ کے مساتھ مذاکرات میں اس موضوع پر بھی گفتگو ہو گی۔دونوں ممالک کے درمیان ان مذاکرات کے ایجنڈے میں فری ٹریڈ کا موضوع سب سے ذیادہ اہم ہے۔جبکہ پارلیمنٹ کے ممبران مذاکرات کے علاوہ ٹویوٹا فیکٹری ماہی گیری کے ادارے اور ٹوکیو میں نارویجن کافی شاپ کا دورہ بھی کریں گے۔
NTB/UFN