یورپین یونین کے صدر ڈونلڈ تسکDonald Tusk نے ٹویٹر پرایک پیغام میں کہا ہے کہ یورپ آنے والے لوگ اسمگلروں پر اعتبار نہ کریں۔یورپین صدر نے یونان کے صدر ایلکس Alexis Tsipras سے ایتھنز میں ملاقات کی تھی ۔جہاں ڈونلڈ نے یونان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ یونان کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔یورپ آنے والے پناہ گزین یونان کے راستے یورپ میں داخل ہوتے ہیں۔جبکہ میکدونیا کی پولیس نے پناہ گزینوں کو یورپ میں داخلے سے روکنے کے لیے راستے بند کر دیے ہیں۔
یورپ ترکی پر زور ڈالنے کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔یورپ کی تجویز ہے کہ ترکی صرف چند سو افراد کو یورپ کی جانب آنے کی اجازت دے ۔جبکہ اس دوران یورپ یونان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔ابھی تک ترکی سے یونانی جزائر کی جانب دو ہزار افراد پر مشتمل قافلے پیش قدمی کر رہے ہیں۔یہ لوگ ہر روز ربڑ کی کشتیوں میں اور ماہی گیری کی کشتیوں میں ان جزائر کی جانب سفر کرتے ہیں۔
NTB/UFN