نارویجن صنعتوں اور کمپنیوں میں انگلش زبان کی وجہ سے مسائل

لسانی ریسرچ سنٹر کے مطابق تعمیراتی ادروں اور کمپنیوں میں کارکنوں اور ملازمین کوانگلش زبان کے استعمال کی وجہ سے سیکورٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس جائزے میں یہ مختلف کمپنیوں اور اداروں کے سربراہوں نے حصہ لیا۔
نارویجن اخبار کلاس کیمپ نے لکھا ہے کہ انگلش زبان کے استعمال سے اندسٹریز اور کمپنیوں میں منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔ہر دس میں سے چار سربراہوں نے کہا کہ انگلش زبان کمپنیوں میں کارکنوں کے لیے صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے مسائل پیدا کر رہی ہے جبکہ صنعتی سربراہوں کی آدھی عادا کا کہنا ہے کہ انگلش زبان کی وجہ سے آپس کے رابطے اور گفتگو کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
جبکہ یونین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انگلش زبان کا ستعامل ایک مسلہء ہے تا ہم نتائج کی پرواہ کیے بغیر اسے استعمال کرنا چاہیے۔جبکہ لسانی کونسل کے مطابق اس موضوع پر کیے گئے سروے کی مدد سے کمپنیاں اس بات کا دھیان رکھ سکتی ہیں کہ انگلش زبان کا استعمال کب اور کیوں ضروری ہے۔
جبکہ کونسل نے اداروں کے سربراہوں سے اس موضوع پر سوالا کیا تھا کہ انگلش زبان صنعتوں میں کس طرح استعمال ہوتی ہے۔یونین کے سربراہوں کے بر عکس انہوں نے کہا کہ انگلش پر کم انحصار لرنا چاہیے۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں