نارویجن محکمہء امیگریشن نے قومی سطح پر مزید استقبالیہ مراکز کی ضرورت کا اعلان کیا ہے ۔جو کہ مزید دس ہزار رہائشیں فراہم کر سکیں ۔یہ مراکز اس سال ماہ جون میں متوقع پناہ گزینوں کو رکھیں گے۔اس بات کا اعلان سوموار کے روز امیگریشن کی جانب سے کیا گیا۔ جبکہ ڈائریکٹریٹ کو اس وقت بھی مزید عارضی رہاشوں کی ضرورت ہے۔جہاں پہلے سے موجود پناہ گزینوں کو رکھا جا سکے۔
ہزاروں کی تعداد میں کھولے جانے والے ایمرجنسی استقبالیہ مراکز بند کر دیے جائیں گے اور یہاں کے پناہ گزینوں کو عام استقبالیہ سینٹروں میں رکھا جائے گا۔محکمہء امیگریشن کے ڈپٹی دائیرکٹر assistant deputy Per Engan-Skei نے کہا کہ اس وجہ سے ہمیں مزید دس ہزار سینٹروں کی ضرورت ہے۔جبکہ اس کے علاوہ انہیں ایسی فالتو رہائشوں کی بھی ضرورت ہے جو کہ ناروے آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں غیر متوقع اضافے کی صورت میں استعمال کی جا سکیں۔
ڈپٹی ڈائیریکٹر پیر نے کہا کہ اس وقت ناروے میں پناہ گزینوں کی صورتحال بہت پیچیدہ ہے ۔اس لیے آنے والے وقت کے لیے کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ہمیں چاہیے کہ ہم اس کام کے لیے ذیادہ سے ذیادہ تیاررہیں۔
دو ہزار سولہ میں ناروے میں تینتیس ہزار مزید پناہ گزینوں کی آمد متوقع ہے لیکن حکام نے ساٹھ ہزار کی تیاری کے لیے منصوبے بنائے ہوئے ہیں۔
NTB/UFN