سٹاک ہوم (نمائدہ خصوصی) ۔ سویڈن میں مقیم کالم نگار، صحافی اور سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کے منتظم ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کی کتاب افکار تازہ شائع ہوگئی ہے۔ یہ اُن کی پہلی کتاب ہے جو مضامین اور کالموں پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں معروف ادیب اور ماہر اقبالیات پروفیسر محمد شریف بقا صدر مجلس اقبال لندن، اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کے چیئرمین اور صدارتی انعام یافتہ مصنف غلام صابر، سابق وفاقی سیکریٹری اور روزنامہ جنگ کے کالم نگار ڈاکٹر صفدر محمود، معروف ادیب اور روزنامہ اوصاف لاہور کے ایڈیٹر طارق اسماعیل ساگر اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر غلام حسین کی تحریریں اور تاثرات شامل ہیں۔ افکار تازہ میں مختلف موضوعات سے متعلقہ مضامین شامل ہیں جن میں ہر ایک کو دلچسپی ہوسکتی ہے۔ یہ کتاب پاکستان و آزادکشمیر میں دستیاب ہے جبکہ دیگر ممالک میں مقیم اسے www.amazon.com سے حاصل کرسکتے ہیں۔