بڑے لوگوں کے اقوال زندگی کے آفاقی موضوع پر

زندگی میں کامیابی کی پہلی شرط یہ ہے کہ ہم جانوروں کی طرح مسکین صابر اورمحنتی ہوں۔
اسپنسر
نیم مردہ زندگی ،مکمل زندہ موت ہے۔
ملٹن
زندگی سے بڑی کسی اور دولت کا مجھے علم نہیں۔
رسکن
میں زندگی میں زندگی کی خاطر دلچسپی لیتا ہوں۔یہ میرے نزدیک کوئی مختصر شمع نہیں ہے۔بلکہ شاندار مشعل ہیجو میرے ہاتھ میں ہے اور میں اسے ذیادہ سے ذیادہ روشن دیکھنا چاہتا ہوں۔
برناڈ شاہ
ہم اپنی زندگی کا بڑا حصہ بقیہ تکلیف زندگی کو تکلیف دہ بنانے میں صرف کر دیتے ہیں۔
فونٹین
زندگی ان کے لیے جو سوچتے ہیں طربیہ اور جو محسوس کرتے ہیں المیہ ہے۔
لا
حیات انسانی اس شمع کی مانند ہے جو ہوا میں رکھی ہو۔
بطلیموس
مجھے اپنی زندگی میں چار باتوں پر عمل پیرا ہونا ہے
۱۔رحمان رحیم اور مہربان رب پربلا تامل بھروسہ کرنا۔
۲۔جلد بازی کو بالائے طاق رکھ کر ہر چیز پر غور و فکر کرنا۔
۳۔ہر شخص کی خلوص دل سے عزت کرنا۔
۴۔ہر کام کو اچھی نیت اورعمدگی سے عمدہ طریقے سے سر انجام دینا۔
ہیلن کیلر

اپنا تبصرہ لکھیں