ناروے۔ یوم پاکستان کے سلسلہ میں زھرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے زیر اہتمام ایک پُروقار تقریب منعقد

pak 111

pak...

ٓاوسلو( عقیل قادر)یوم پاکستان تاریخ پاکستان کا بہت اہم دن ہے اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں صرف سات سال کے عرصہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ یوم پاکستان کو منانے کے لیے ناروے میں مختلف تنظیمات ہر سال خصوصی تقاریب کا انعقاد کرتی ہیں جن میں دورو نزدیک سے لوگ جوق در جوق شرکت کرتے ہیں اور پاکستان سے محبت کا عملی مظاہرہ پیش کرتے ہیں۔اوسلو کے نواحی علاقہ شیسموSkedsmo میں زھرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پُروقار اور خوبصورت تقریب کا انعقاد ” میری پہچان پاکستان’

pak 188pak 155

کے عنوان سے کیا گیا جس میں اہل علاقہ سے خواتین و حضرات اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

pak 144pak 88pak101

تقریب میں پاکستان کی معروف گلوکارہ بُلبل بہاولپورثریا خانم ، سینئر پرو ڈیو سر ریڈیو پاکستان ابرار احمد اور معروف شاعرعزیر احمد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان ایمبیئسی ابرار حسین اورشیسموSkedsmo کے لارڈ میئر اولے جیکوب فلیٹن Ole Jacob Flatenتھے۔تقریب کا آغاز قاسم محمود نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ ابرار احمد نے حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

pak 66pak 44

pak99pak 177pak 166pak 133یوم پاکستان کی خوشی میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اور مہمان شعراء کرام نے اپنے کلام سے حاضرین کے دل موہ لیے۔ محفل مشاعرہ میں ابرار احمد، عزیر احمد، ادریس لاہوری، ڈاکٹر ندیم حسین، آفتاب وڑائچ، ارشد شاہین،اندر جیت پال اور جمشید مسرور نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔ تقریب میں بچوں نے تقاریر اور ملی ترانے پیش کیئے۔ ثریا خانم نے اپنی پرفارمنس سے خوب داد وصول کی۔تقریب سے ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان ایمبیئسی ابرار حسین اورشیسموSkedsmo کے لارڈ میئر اولے جیکوب فلیٹن Ole Jacob Flatenنے بھی خطاب کیا اور منتظمین کو خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔تقریب کے آرگنائزر افتخار محمود کی جانب سے تمام شرکاء کا اُن کی آمد پر شکریہ ادا کیا گیا۔ علامہ نور احمد نور نے پاکستان میں استحکام، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں