نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے پر ساٹھ ہزار کراؤن جرمانہ اورلائسنس معطل

شیئن شہر کے اکتالیس سالہ شخص کو نشہ کی حالت میں گاڑی چلا کر اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑنے جانے پر سزا سنائی گئی۔اس شخص کے خون کے نمو نے سے نشے کی موجودگی کا ثبوت ملا تھا۔اس شخص کو ساٹھ ہزار جرمانے کے ساتھ چھتیس روز جیل کی سزا سنائی گئی۔
ملزم کے خون کے نمونے سے دو اعشاریہ چھتیس 2.36 فی ہزار کے تناسب سے نشہ کا ثبوت ملا ہے۔ملزم نے عدالت میں نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کا اعتراف کیا۔ نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کا کیس ٹیلی مارک صوبے کی عدالت میں پیش کیا گیا۔مقامی نارویجن اخبار ٹیلی مارک کے مطابق عدالت نے اسے اس سے پہلے بھی نشہ میں گاڑی چلانے کا الزام لگایا۔اس لیے ملزم کو تین سال تک کے لیے کار ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں