ٹریفک پولیس کا گاڑیوں میں موبائل کے غیر قانونی استعمال پر تشویش

نارویجن پولیس کے مطابق کاروں میں غیر قانونی طور پر موبائل پر لگائے جانے والے جرمانوں میں کمی آئی ہے۔لیکن پولیس ٹریفک یو پی
UP کے مطابق جب نو جوان اسٹیئرنگ کے پیچھے بیٹھتے ہیں تو موبائل کا ا ستعمال خطرناک حدتک بڑھ جاتا ہے۔خبر رساں ایجنسی این آر کے، کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں سن دو ہزار پچاس سے لے کر دو ہزار پندرہ تک گاڑیوں میں موبائل کے استعمال پر لیے جانے والے جرمانے میں اکیس ہزار سے سترہ ہزار کراؤن کی کمی آئی ہے۔
تاہم ایک سروے رپورٹ جو کہ YouGov نے کودان انشورنس کمپنی Codan insurance کے لیے کیا تھا کے مطابق ہر تین میں سے دو افراد ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرتے ہیں ۔جبکہ اب اسمارٹ فون میں جدید تکنیک کے استعمال کی وجہ سے اس تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔اب اسکا ہر وقت استعمال نئی جنریشن کی عادت بن چکی ہے۔یہ منفی رجحانات کا پیش خیمہ ہے۔ادارہء تحفظ ٹریفک کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی وجہ سے اب تک انتیس افراد حادثات کا شکارہو چکے ہیں۔ سیف ٹریفک پروجیکٹ مینیجر ماگنوس Magnus Jordheim کے مطابق اس طرح ایک تہائی ٹریفک حادثات اس عدم تو جہی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
NTHB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں