فنانس اخبار کے مطابق نارویجن ائیر لائن میں کام کرنے والے تھائی عملے کی غیر حاضری کی اوسط ایک اعشاریہ پانچ جبکہ نارویجن عملہ پندرہ اعشاریہ آٹھ کے تناسب سے بیماری کی چھٹیاں لیتا ہے۔جبکہ نارویجن ائیر لائن کے پریس ترجمان Lasse Sandakerveien-Nielsen لاسے کا کہنا ہے کہ ناروے کے ملک میں عام طورپر دوسرے ممالک کی نسبت بیماری کی وجہ سے لی جانے والی غیر حاضریوں کا تناسب بھی ذیادہ ہے۔اسی نسبت سے نارویجن ائیر لائنکے کیبن کا عملہ بھی کچھ ذیادہ بیماری کی چھٹیاں لیتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سپیشل ریگولیٹری سسٹم اس فرق کو واضع کرتا ہے۔سویڈن میں چھٹیوں کا دورانیہ مختصر ہے جبکہ ناروے میں چھٹی کے پہلے دن سے ہی تنخواہ دی جاتی ہے۔
NTB/UFN