نارویجن بینک کے ملازم پانامہ لیکس سے متاثر نہیں ہوئے

اب تک نارویجن بینک ڈی این بی DNB کا کوئی بھی ملازم پانامہ لیکس کی وجہ سے نہیں نکا لاگیا۔لیکن خاتون سربراہ کارین Anne Carine کے مطابق اس امکان کو مسترد بھی نہیں کیا جا سکتا۔بینک کی سربراہ نے آفتن پوستن اخبار سے ایک گفتگو میں کہا کہ بینک نے اپنے اجلاس میں یہ ہدایات دیں ہیں کہ وہ اپنے پرائیویٹ صارفین پہ بھی نظر رکھے۔ان اقدامات سے انفرادی سطح پر مختلف نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب بینک بھی ایسے معاملات کی تہ تک پہنچنے کی کوشش کرے گا۔اس کے نتیجے میں بینک کے ملازمین متاثر ہو سکتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں