ڈرائیونگ تھیوری ٹیسٹ میں نقل کو کنٹرول کے لیے انویجیلیٹرز کی بھرتی
مغربی ناروے میں ڈرائیونگ لائیسنس کا تحریری امتحان پاس کررنے کے لیے امیدواروں میں نقل کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔اس رجحان کو روکنے کے لیے محکمہء ٹریفک نے نئے انویجیلیٹرز کو بھرتی کیا ہے جو کہ نقل کرنے والے امیدواروں کی کڑی نگرانی کر سکیں گے۔
لائیسنس تھیوری کے امتحان کو پاس کرنے کے لیے نقل کے رجحان کو روکنے کے لیے پبلک ٹریفک کے لیے اقدامات بہت ضروری ہو گئے ہیں۔
اس سلسلے میں تھیوری ٹیسٹ کے دوران کمرہء امتحان میں انویجیلیٹر کی موجودگی ضروری ہوگی۔یہ سہولت بڑی تھیوری امتحانی مراکز پر دی گئی ہے۔ٹریفک تھیوری ڈائیریکٹر جان تھورے اوڈ Jan Tore Odd کا کہنا ہے کہ تھیوری ٹیسٹ امیدوار جب چاہیں دے سکتے ہیں لیکن اب ان کی تعداد کو کم کرنا ہو گا تاکہ انکی نگرانی کی جا سکے۔البتہ ہفتے کے تمام دنوں میں نہیں امتحان دینے کی اجازت ہو گی۔
NTB/UFN