ٹریفک اکنامکس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ مختلف ممالک کے افراد اپنے ساتھ اپنے ممالک کے ٹریفک کے اصول اور عادات لاتے ہیں۔جس کی وجہ سے وہ یہاں کے ٹریفک قوانین کی پیروی نہیں کرتے۔ایسے لوگوں کے لیے جن کی زبان نارویجن نہیں ہے اور جو یہاں پیدا نہیں ہوئے انہیں یہاں ڈرائیونگ میں مشکلات پیش آتی ہیں۔جبکہ یہاں پیدا ہونے والے تارکین وطن افراد کو ایسی مشکل پیش نہیں آتی۔
ٹریفک سیکورٹی کے محکمے کا کہنا ہے کہ ہم یہاں کے ٹریفک قوانین کی ذیادہ سے ذیادہ معلومات اکثریت کے بجائے اقلیتی گروپوں تک پہنچانے کو اولین اہمیت دیتے ہیں تاکہ یہاں کے ٹرک کے نظام کو محفوظ بنایا جا سکے۔یہ بات محکمہ ٹریفک کے مشیر عمر اشرف نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے بتایا کہ وہ یہ کام ان تنظیموں کے ساتھ مل کر کر رہے ہیں جو کہ پہلے ہی اقلیتوں کے لیے کام میں مصروف ہیں۔
اس سلسلے میں محکمہء ٹریفک نے ٹریفک کے حفاظتی قوانین کا ترجمہ چودہ مختلف زبانوں میں کیا ہے جو کہ مختلف اسکولوں اور ہیلتھ سینٹروں میں رکھے گئے ہیں۔
یکم اپریل کو ریسلو۔۔۔کا Rislokka۔۔۔ کے ٹریفک اسٹیشن میں ا یک ٹریفک ورکشاپ منعقد کی گئی تھی۔اس میں مختلف تنظیموں نے حصہ لیا جو کہ اقلیتی گروپوں کے لیے کام کر رہی ہیں۔اسکا مقصد اقلیتی گروپوں تک ٹریفک کے قوانین کی معلومات بہم پہنچانا تھا۔اس سلسلے میں تین باتوں پر ذیادہ توجہ دی گئی ہے جس میں گاڑی کی بیلٹ،بچوں کے لیے حفاظتی تدابیر اور پیشہ ورانہ ڈرائیونگ ٹیچر کے موضوعات شامل ہیں۔
UTN/UFN