اس سال پچھلے برسوں کی نسبت چار ہزار دو سو افراد نے چرچ کی ممبر شپ ختم کر دی۔اس کی ایک بڑی وجہ چرچ میں ہم جنس پرستوں کی شادیوں کی اجازت دینا بھی ہے۔ نارویجن اخبار داگن کے مطابق کونسل رجسٹر کے اندراج کے مطابق پچھلے نو ماہ کے دوران چار ہزار دو سو افراد نے چرچ کی ممبر شپ ختم کر دی ہے۔جبکہ ماہ اپریل میں چرچ ممبر شپ ختم کرنے والے افراد کی تعداد پچھلے تین ماہ کے دوران ہونے والی ممبر شپ میں سے سب سے ذیادہ ہے۔
چرچ کونسل کے ڈویثن ڈائریکٹر اولے انگے Ole Inge Bekkelund نے اس موقع پر کہا کہ میں اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا لیکن ہر رجسٹریشن کا ختم کرنا نہائیت افسوسناک تھا۔
NTB/UFN