اوسلو میں آخری وڈیو شاپ بھی بند

مجھے وہ دن یاد ہیں جب لوگوں میں وڈیو فلمیں دیکھنے کا جنون کی حد تک شوق ہوتا تھا۔یہ بات اوسلو کے مرکز گرن لاند کے وڈیو نووا شاپ کے مالک پال Paul Granlund.کا ہے۔انیس سو نوے میں ناروے میں تین ہزار پانچ سو وڈیو کی دوکانیں تھیں۔اڑسٹھ سالہ پال کے مطابق وہ وڈیو کاروبار کے عروج کا دور تھا جو کہ یادگار دور تھا۔پال نے بتایا کہ دوکان پر گاہکوں کا اس قدر رش ہوتا تھا تین چار ملازموں کی موجودگی کے باوجود مجھے بھی ان کی مدد کے لیے د وکان میں بھاگنا پڑتا تھا۔۔لیکن یہ پرانے وقت کی بات ہے۔
پال نے سن انیس سو چھیاسی میں مایور ستوا میں وڈیو کی دوکان شروع کی تھی۔یہ وڈیو فلموں کے کاروبار کا زمانہء عروج تھا۔اس وقت یومیہ سیل دس ہزار کراؤن سے بھی ذیادہ ہوتی تھی جبکہ اب ہفتہ بھر کی سیل مشکل سے پچاس ہزار کراؤن ہے ۔دوکان پہلے ہی بند ہو چکی ہے جبکہ سوموار کو دوکان کا باقی سامان اٹھا کر اسے بند کر دیا جائے گا۔دوکان کے مالک نے اسے نہائیت افسوسناک قرار دیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں