اوسلو۔مسلم لیگ ن ناروے کے سابق صدر اور آرگنائزر بختیار رانا نے اپنے ایک بیان میں ناروے میں مقیم پاکستانی سفیر رفعت مسعود کو برطرف کر کےحکومت پاکستان سے نئے سفیر کو نامزد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ حکومتِ ناروے کو چاہیے کہ وہ مساجد کے لیے مختص عطیات پر خاص نظر رکھیں۔ اُن کے اس بیان پر ناروے میں مقیم پاکستانیوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا ہے۔ بختیار رانا کے مطابق پاکستانی سفیر کا کام ناروے میں آباد پاکستانی نژاد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے لیکن ناروے میں تعینات پاکستانی سفیر کے اس بیان سے اُلٹا مسلمان پاکستانی کمیونٹی کے لیے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ بختیار رانا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو جب کبھی کسی قدرتی آفت کا سامنا ہوا، یا کسی بھی حادثے کی صورت میں امداد کی ضرورت پڑی، ناروے میں قائم مساجد سے ہی سب سے زیادہ عطیات پاکستان بھجوائے گئے۔ عطیات سے ہٹ کر بھی اگر دیکھا جائے تو ناروے میں قائم مساجد کی تعمیر ، مساجد کی دیکھ بھال اور آباد رکھنے میں حکومتِ پاکستان سے کسی قسم کی کوئی مدد حاصل نہیں کی جاتی۔ ایسے میں حکومتِ پاکستان کی طرف سے متعین ایک سرکاری اہلکار کا اس طرح کا بیان نہ صرف غیر ذمہ دارنہ ہے بلکہ پیشہ ورانہ سفارتی آداب کے بھی منافی ہے۔ اسی لیے مستقبل میں کسی قسم کی بدمزگی سے بچنے اور اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے لیےبختیار رانا نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ |
ناروے میں مقیم پاکستانی سفیر رفعت مسعود کو برطرف کر کے نیا سفیر مقرر کیا جائے۔بختیار رانا آرگنائزر مسلم لیگ ن ناروے
کیا ہے کہ جلد از جلد حالیہ سفیر کو پاکستان واپس بلایا جائے اور ان کی جگہ کسی ایسے شخص کو تعینات کیا جائے جو ہر قسم کے تعصب سے پاک ہو۔