شاہی خاندان کے دورہء سویڈن پولیس کے زیر غور

نارویجن نیوز چینل این آر کے کے مطابق پولیس اس بات پر غور کر رہی ہے کہ آیا نارویجن شاہی جوڑے کو دہشت گردوں کی سویڈن آمد کی خبر کے بعد سویڈش شاہ کارل گستاف کی سترہویں سالگرہ کی تقریب میں شمولیت کرنی چاہیے یا نہیں۔سویڈش بادشاہ کارل گستاف کی سترہویں سالگرہ کی تقریب میں شمولیت کے لیے ملکہ سونیا اور شاہ ہاکون کا اپنے بچوں پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے ساتھ تقریب میں شامل ہوے کا ارادہ ہے۔
منگل کی صبح سویڈش پولیس SAPO کو اطلاع ملی تھی کہ اس وقت سویڈن میں سات سے آٹھ دہشت گرد موجود ہیں۔اس وقت ہم لوگ سویڈش پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں کہ آیاصورتحال خطرے سے باہر ہے یا نہیں۔یہ بات اوسلو میں نارویجن پولیس آفیسرUnni Grondahl یونی گرن دال نے نیوز چینل این آر کے سے گفتگو کے دوران بتائی۔
NRK/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں