عیسوی تہوار پر دوکانیں کھلی رکھنےء کی درخواست مسترد

عیسوی تہوار پر دوکانیں کھلی رکھنےء کی درخواست مسترد
حکومت نے ٹریڈ یونین NHO کی درخواست جس میں عیسائیوں کے تہوار Pentecost کے دن فوڈ اسٹورز کھلے رکھنے کی درخواست کی گئی تھی رد کر دی ہے۔یہ تہوار ناروے کے یوم آزادی سترہ مئی سے ایک روز قبل اتوار کے دن آ رہا ہے۔اس سلسلے میں درخواست رد کرنے کا موقف یہ ہے کہ عیسوی تہوار پر دوکانیں کھلی رکھنا چھٹی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔وزارت ثقافت کے مطابق اس قانون کا اطلاق متفرقات پر نہیں ہوتا لیکن عمومی طور پر چھٹی کے روز دوکانیں کھلی رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں