اوسلو میں ہفتہ کے روز انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے مینا بازار

Mina Bazarٌٌ اردوفلک نیوز ڈیسک)اوسلو میں ہفتہ کے روز انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے فیورست آلنا بی دیل میں دوپہر ایک بجے خواتین کا مینا بازار منعقد کیا جا رہا ہے۔پروگرام میں پاکستانی سفیر مس رفعت مسعود بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔
مینا بازار میں خواتین کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ کتابوں جیولری لباس اور مختلف چیزوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ غزالہ شاہین اور نائب صدر امتیاز یٰسین اس موقع پر آگنائیزیشن کے مقاصد اور آئندہ کورسز اور پروگراموں کے بارے میں بتائیں گی۔اس پروگرام کو مختلف پاکستانی کمپنیوں نے اسپانسر کیا ہے۔
انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے ناروے کی تمام پاکستانی اور تارکین وطن خواتین کو مینا بازار میں شرکت کے لیے دعوت عام ہے۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں