بچوں کی دیکھ بھال کے لیے اجنبی لوگ۔۔
بچوں کی دیکھ بھال کے لیے اجنبی والدین سے رابطہ نہیں کرنا چاہیے۔یہ بات برگن میں بچوں کی دیکھ بھال کی سربراہ نینا Nina Bolstad نے والدین سے اخباری بیان میں کہی۔والدین انٹر نیٹ پر اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے اجنبی افراد سے رابطہ کرتے ہیں جو کہ درست نہیں۔انٹر نیٹ پر ایسے گروپ بھی موجود ہیں جو کہ بچوں کی دیکھ بھال کا ذمہ لیتے ہیں۔برگن میں ایک ایسے ہی گروپ کے دو سو افراد ممبر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت بد قسمتی کی بات ہے کہ والدین فیس بک پر بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ایسے افراد کو تلاش کرتے ہیں جنہیں وہ جانتے نہیں بچوں کو ایسے افراد کے حوالے کرنا چاہیے جنہیں وہ جانتے ہوں۔بولستاد نے کہا کہ بچوں کو تحفظ چاہیے ہوتا ہے۔یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ کون ان کے بچوں کی دیکھ بھال کر سکتا ہے۔کچھ لوگوں کے آس پاس ان کے خاندان موجود نہیں ہیں اس لیے ایسے لوگوں کو ایسے لوگوں کی مدد لینی چاہیے جنہیں وہ جانتے ہیں۔
NTB/UFN