انٹر نیشنل اسٹوڈنٹ کارڈ سے سستا ہوائی سفر

ایسے طلباء اور افراد جن کے پاس ISIC کا انٹر نیشنل کارڈ ہے انہیں بین القوامی ہوائی کمپنیاں رعائتی نرخوں پر اندرون ملک اور بیرون ملک ٹکٹیں فراہم کریں گی۔اس کاڑد کے افراد کی عمریں تیس برس سے کم ہونی چاہیءں۔رعائتی ہوائی ٹکٹیں فراہم کرنے والی کمپنیوں میں نارویجن قومی ائیر لائن ایس اے ایس،قطر انٹر نیشنل ائیر لائن ،برٹش ائیر لائن اور عرب امارات کی ائیر لائنز SAS, Emirates, Qatar Airways, and British Airways شامل ہیں۔یہ ایر لائنز طلباء اور تیس سال سے کم عمر کے افراد کو بہت ذیادہ رعائتی ٹکٹیں فراہم کرتی ہیں۔نارویجن ائیر لائن میں اگرچہ چھبیس برس سے کم عمر کے افراد کو رعائتی ٹکٹیں دیتی ہے لیکن آئی ایاس آئی سی کارڈرکھنے والے افراد کو اور تمام عمر کے طلباء کو خصوصی رعاتی ٹکٹیں دیتی ہے۔آئی ایس آئی سی ایک ایسا بین الاقوامی اسٹوڈنٹ کارڈہے جو کہ ہر جگہ مستند سمجھا جاتا ہے۔
یہ کارڈ ایس اے ایس ائیر لائن کی سائٹ سے حاصل نہیں کیا جاتا ۔ ڈنمارک میں اس ائیر لائن کی پریس آفیسر آنے کے مطابق اس کارڈ کی تشہیر کمپنی کے لیے ایک بڑا تکنیکی چیلنج ہے۔یہ ائیر لائن اپی سائٹ پر صرف عام قیمت کی ٹکٹیں مہیاء کرتی ہے۔رعائتی ٹکٹیں ٹریول اسپیشلسٹ KILROY کی ویب سائٹ سے بزریعہ فون یا چیٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ڈسکاؤنٹ ٹریول کارڈ کے حصول کے بعد شمالی علاقے میں ن رہنے والے طلبا افراد یہاں سے ٹکٹیں بک کروا سکتے ہیں۔
آئی ایس آئی سی کارد بنانے والی کمپنی KILROYکے جنرل مینیجر Flavia Forster کا کہنا ہے کہ ہم ذیادہ سے ذیادہ طلباء کو یہ کارڈ دینا چاہتے ہیں۔یہ کوئی نئی کمپنی نہیں بلکہ یہ سن انیس سو انچاس سے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے طلباء اس کارڈ کو دنیا میں فری ٹائم میں گھومنے پھرنے کے لیے استعمال کرتے تھے لیکن اب یہ لائف اسٹائل کا حصہ بن گیا ہے۔اس طرح خریدی جانے والی ٹکٹیں ایک سال تک استعمال کی جا سکتی ہیں اور ان میں روانگی اور واپسی کی تاریخوں میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔ہم اس کرڈ پر دی جانے والی رعائت کے لیے متعلقہ ائیر لائینز کے مشکور ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں