بہت جلد نارویجن زبان سکھانے کے لیے ٹیوشن کا انتظام کیا جائے گا۔وہ طلباء جو نارویجن زبان کا امتحان پاس نہیں کر پائیں گے اپنی جگہ کھو دیں گے۔یہ انٹیگریشن وائٹ پیپر کے چند نکات میں سے ایک ہے جو کہ بدھ کے روز پیش کیے جائیں گے۔یہ بات وزیر امیگریشن اور انٹیگریشن لست ہاؤگ نے ایک اخباری بیان میں کہی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ناروے میں چار ایسے استقبالیہ مراکز بنائے جائیں گے جہاں فوری طور پر پناہ گزینوں کو نارویجن زبان سکھا کر کام پر لگا دیا جائے گا۔جبکہ اس کام کے لیے ایسے لوگوں کا انتخاب کیا جائے گا جو کہ معیار پر پورے اتریں گے۔
ہر استقبالیہ سنٹر میں پانچ سو پناہ گزینوں کی جگہ ہو گی۔جبکہ انہیں ایک معاہدے پر دستخط کرنا ہوگا۔ان استقبالیہ سینٹروں میں ان پناہ گزینوں کو رکھا جائے گا جنہیں یہاں کا رہائشی ویزہ ملنے کا ذیادہ امکان ہے۔وہاں ایسے پناہ گزین جو کہ سیکھنے اور آگے بڑہنے میں پہلے دن سے دلچسپی دکھائیں گے۔وہ لوگ منتخب کر لیے جائیں گے جبکہ دلچسپی نہ دکھانے کی صرت میں وہ اپنی سیٹ کھو دیں گے۔
وزیر ثقافت لست ہاؤگ نے ان لوگوں کے لیے ایوارڈ اور دوسری ترغیبی اسکیموں کا بھی اعلان کیا ہے۔اس دوران مختلف ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔ٹیسٹ پاس کرنے والے افراد کو کچھ رقم بھی دی جائے گی۔حکومت نے انٹیگریشن کی مد میں پانچ ملین کا فنڈ مخصوص کیا ہے۔
NTB/UFN