ماؤں کو نارویجن زبان سیکھنے کی تجویز

وزیربرائے امیگریشن اور انٹیگریشن سلوی لست ہاؤگ Sylvi Listhaug نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایسی مائیں جو کہ چھٹی پر ہیں وہ نارویجن زبان کا کورس کریں۔وہ بدھ کے روز اپنی انٹیگریشن پالیسی کا وائٹ پیپر پیش کریں گی جبکہ اسی روز ترمیم شدہ نئی بجٹ پالیسی بھی پیش کی جائے گی۔
عورتیں تعارفی پروگرام میں مردوں سے پیچھے اس لیے ہوتی ہیں کہ وہ میٹرنٹی کے سلسلے میں دس ماہ تک اپنے بچوں کی وجہ سے چھٹی لے لیتی ہیں اس لیے تعارفی کورسز میں حصہ نہیں لیتیں۔اب صرف ایسی خواتین تعارفی پروگرام میں حصہ لینے سے مثتثنیٰ ہوں گی جن کے پاس بہت چھوٹے بچے ہوں گے۔جبکہ بچوں کی پیدائش کے بعد جلد از جلد انہیں یہ پروگرام اٹینڈ کرنے پڑیں گے۔خواہ پارٹ ٹائم ہی کریں۔لست ہاؤگ اسی سلسے میں نیا بل پیش کریں گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں