اوسلو کے مساج اٹوڈیوز میں پولیس نے چھاپہ مار کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی۔پولیس آپریشن جسکا نام آپریشن اسٹرام رکھا گیا ہے کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ان مساج مراکز میں غیر قانونی ملازم کام کرتے ہیں۔جنہیں کم تنخواہیں اور ناقص رہائش دی جاتی ہے۔اس کے علاوہ یہاں قحبہ گری اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیاں بھی جاری تھیں۔
لیبر سپر وائزر پال P229l H. Lundنے نیوز چینل این آر کے کو بتایا کہ ایسے بیس افراد جو کئی برسوں سے یہاں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے انہیں ملک بدر کر دیا گیا ہے ۔جبکہ خراب شہرت رکھنے والے مساج اسٹوڈیوز کو بند کر دیا جائے گا۔
جبکہ پولیس امیگریشن سیکشن کے مینیجر Audun Kristiansen, کے مطابق کئی عورتیں وزٹ ویزہ پر ناروے آتی ہیں اور یہاں مساج سینٹروں میں ملازمت کرتی ہیں اور مقررہ مدت سے ذیادہ یہاں قیام کرتی ہیں۔
NTB/UFN