یکم جون سے نیا ائیر ٹیکس نافذ

کرسمس سے پہلے پارلیمنٹ میں دو ہزار سولہ کے نئے بجٹ میں کچھ ترامیم کی گئیں تھیں۔ان میں وزارت فنانس کی جانب سے نیئے ائیر ٹیکس کی مد میں کچھ اضافہ کیا گیا تھا۔یہ اضافہ یکم جون سے نافذالعمل ہو گا۔جبکہ ہر مسافر کی ٹکٹ کی قیمت میں اٹھاسی کرونے اضافہ کیا جائے گا۔لیکن ایک ہی کمپنی سے سفر کرنے والے مسفر جنہیں ایک سفر کے دوران کئی فلائٹس بدلنی پڑیں ان سے یہ ٹیکس صرف ایک مرتبہ وصول کیا جائے گا۔
EFTA Surveillance کی جانب سے یہ بیان دیا گیا تھا کہ یہ ٹیکس نا مناسب ہے ۔اسے اس وقت تک نہ نافذ کیا جائے جب تک کہ پہلے والے مسائل کا فیصل نہ ہو جائے۔یہ ٹیکس پہلے مارچ میں نافذ کیا جانا تھا۔جبکہ حکومت نے کہا ہے کہ یہ ٹیکس غیر قانونی نہیں ہے۔البتہ وزارت فنانس فی الحال اس ٹیکس کو ملتوی کر دیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں