ہوٹل ہڑتال کے بعد کئی ملازمت برطرف۔۔ہوٹل مالکان کو نقصان کا سامنا

جمعہ کی صبح کو نور لینڈ کے ایک ہوٹل کے ملازمین کو ہڑتال کے لیے باہر بلا لیا گیا۔جبکہ ہوٹل کی مالکہ Simona Aasjord سیمونا نے کہا کہ یہ بات باؑ ث حیرت تھی کہ اتنے چھوٹے سے ہوٹل کے ملازمین کو ہڑتال کے لیے بلا لیا گیا۔سیمونا نے کہا کہ ہمارے پاس ہوٹل کے اخراجات پورے کرنے کے لیے نہ تو فنڈ ہیں اور نہ ہی کوئی شئیرز لیکن پھربھی ہوٹل کی مینیجمنٹ سال کے آخر تک اس کی مالی حالت کو زیرو سے اوپر رکھنے کی کوشش کرے گی۔
B229rdshaug Mansion اور کانگر کے بورڈہاؤس مینشن ہوٹل میں دو اعشاریہ ایک ملین کا نقصان ہو گیا۔جس کی وجہ سے چار ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔ہوٹل کے مینیجر ماگنوس Magnus M252ller Lysholm نے کہا کہ ہمارا دس فیصد بجٹ ضائع ہو چکا ہے جو کہ دوبارہ واپس نہیں آ سکتا۔
کل 7163 سات ہزار ایک سو تریسٹھ ہوٹل اور ریستوران اس ہڑتال سے متاثر ہوئے۔یہ ہڑتال چوبیس اپریل سے لے کر اکیس مئی تک جاری رہی۔یونین نے حکومت کے ساتھ اپنے بنیادی حقوق کے بارے میں سمجھوتے کے بعد ہڑتال ختم کر دی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں