دو گھنٹے میں دو چالان ۔۔پولیس اور ملزم کی آنکھ مچولی

اوسلو میں لورن سکوگ L248renskog میں ایک پچاس سالہ شخص دو گھنٹے میں دو مرتبہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ اس طرح ملزم اور پولیس کے درمیان رات کو آنکھ مچولی جاری رہی۔پہلی مرتبہ ہفتے کی رات دس بجے کے قریب اس شخص کو پولیس نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے وقت روکا لیکن وہ شخص نہیں رکا۔بالآخر پولیس نے اسکا پیچھا کیا اور شیسمو پارکنگ Skedsmokorset میں اسے جا لیا۔وہاں سے اسے نشہ چیک کرنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ملزم ہسپتال سے فرار ہو کر پھر اپنی گاڑی لے کر بھاگ نکلا۔پولیس نے آدھی رات کے پانچ منٹ بعد اسے دوبارہ جا پکڑا۔
پولیس آپریشن یارلے کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ہم نے اس کی بہتری کے لیے اسکا لائسنس اور گاڑی دونوں لے لیے ہیں۔
NTB/UFN
اپنا تبصرہ لکھیں