نمائندہء خصوصی
تحریک انصاف ناروے کے سابق سربراہ شاہد جمیل نے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں معذورافراد کو وہیل چئیر کی فراہم کرنے کے لیے ایک پراجیکٹ سکون کے نام سے شروع کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ان کا ایک خواب تھا کہ وہ کوئی فلاحی کام کریں جس سے معذور افراد فائدہ اٹھا سکیں۔سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہو گئی۔تاہم اب انہوں نے پوری طرح سے اس پرکام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس وقت وہ دو تنظیموں کے ساتھ کام کر رہے ہیں ایک آرٹ اینڈکلچر کی تنظیم اوردوسری معذورافراد کے لیے سکون تنظیم۔
شاہد جمیل نے بتایا کہ سکون پراجیکٹ کی ویب سائٹ پر آن لائن کوئی بھی بڑی آسانی سے ادائیگی کر سکتا ہے۔ایک کرسی کی قیمت پانچ ہزار کراؤن ہے۔جو کہ نارویجن چار سو کراؤن کے برابر ہیں۔ سائٹ پر جا کر ڈونیشن دینے والوں کو اس کی رسید بھی فوری طور پر مل جاتی ہے اور یہ بہت آسان ہے۔انہوں نے کہ اکہ میرا مشورہ یہ ہے کہ جو لوگ کسی فلاحی کام میں اپنی رقم ادا کرنا چاہتے ہیں وہ کل رقم کو مختلف جگہوں میں تقسیم کر کے استعمال کریں بجائے ایک ہی جگہ خرچ کرنے کے۔اس طرح ہو سکتا ہے کہ جو سب سے ذیادہ مستحق ہو اس کی مددبھی ہو جائے۔اور اگر کوئی فراڈ ہو گا تو اسے بھی ذیادہ رقم نہیں جائے گی۔آپ اگلی مرتبہ ذیادہ مستند جگہ پر اپنی رقم خرچ کر سکیں گے۔
اس سسلے میں پاکستان میں ایک مینیجر اس کام کو پوری ذمہ داری سے کر رہا ہے۔کوئی بھی ضرورت مند شخص کہیں سے بھی فون پر یا آن لائن وہیل چئیر کی درخواست دے سکتا ہے جو کہ اسے بذریعہ پوسٹ بھجوا دی جائے گی۔