برگن شہر میں نو عمر لڑکوں کا دنگا فساد

جمعہ کی رات کو پولیس کو برگن کے غربی حصے Loddefjord میں کم عمر ٹین ایجر نو جوانوں کے درمیان تصادم کی اطلاع ملی۔پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا۔یہ واقعہ جمعہ کی رات کو آدھی رات کے بعد پیش آیا۔ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ایک لڑکا زمین پر لیٹا ہو اتھا۔برگن کے مقامی اخبار کے مطابق وہاں تیس افراد موجود تھے۔تاہم پولیس اس بارے میں نہیں بتا سکی کہ اس لڑائی میں کتنے لوگوں نے حصہ لیا۔اس لڑائی میں سولہ برس سے لے کر انیس برس تک کے افراد شامل تھے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں