لندن میں میلاد النبی آنحضرت محمد ﷺ

لندن( )میلاد مصطفےٰ ﷺ سے کائنات منور ہو گئی ۔جہالت کا خاتمہ ہوا اور علم و عرفان کے چراغ روشن ہوئے ۔ نبی کریم ﷺ کی آمد و بعثت اللہ تعالیٰ کا مومنین پر فضل عظیم ہے ۔صدقۂ مصطفےٰ ﷺ گناہ گاروں کیلئے توبہ کے دروازے کھل گئے۔ گناہوں پر پردہ ڈال کر محبتوں اور اخوتوں کو پروان چڑھانے کا موقعہ فراہم کیا گیا ۔ ایک نیکی پر 10اور ایک گناہ پر صرف ایک گناہ لکھا جانا قرار دیا۔ حضور پر نور ﷺ کے میلاد کی برکت سے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی گئی۔ بیوی کو حق وراثت ملا ۔ بہن رشتہ شفقت میں پروئی گئی ۔ اور بیٹی کو زندہ رہنے کا حق دیا گیا۔ سواد اعظم اہلسنت جماعت کا پیغام محبت یہ ہے کہ میلاد مصطفےٰ ﷺ مناؤ ۔ سیرتِ مصطفےٰ ﷺ اپناؤ اور نظام مصطفےٰ ﷺ نافذ کرواؤ ۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مرکزی جامع مسجدغوثیہ لندن یوکے میں دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کا صدقہ اللہ تعالیٰ نے ہم پہ بڑے احسانات عطا فرمائے ہیں نے ہمیں توبہ کا موقعہ عطا فرمایا ہے ۔ حضور اکرم ﷺ کا صدقہ ہی اللہ کریم نے ہمیں رزق عطا کیا ہے ۔ہمارا بھی کچھ حق بنتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں اتنا کچھ عطا کیا ہے تو ہم بھی تعلیمات مصطفےٰ ﷺ پر عمل کر کے اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں اور رسول اللہ ﷺ کو راضی کریں۔ محبت رسول ﷺ عمل سے نظر آنی ضروری ہے ۔جشن میلاد النبی ﷺ کی حقیقی خوشی اُسے مسیر ہو گی جو میلاد والے نبی ﷺکی تعلیمات پر عمل کرنے والا ہو گا۔آج دہشت گردی کے دور میں امن کے چراغ روشن کرنے والا ہی سچا مسلمان ہے ۔ آج تعلیمات رسول ﷺ کا فروغ ہی حضور اکرم ﷺ کی آمد کا حقیقی مقصد ہے ۔مسلمان باہمی انتشار دور کر کے میلاد رسول ﷺ پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔انہوں نے کہا حضور اکرم ﷺ کی آمد کی خوشی تمام مکاتب فکر اپنے اپنے انداز میں منائیں مگر دوسرے مسالک کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں ۔ رسول ا کرم ﷺ کی نسبت سے امتِ رسول ﷺ بھی تمام اُممِ عالم میں افضل ہے جو افضل الرسول ﷺ کے میلاد پر جشن مناتی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں