نارویجن شاہی جوڑے میں علیحدگی

نارویجن شہزادی مارتھا لوئس اور آرہ بحین کے مابی علیحدگی کا اعلان کیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان شاہی محل کی جانب سے کیا گیا ہے۔انکی شادی کو چودہ برس گزر چکے ہیں اور ان کی تین بیٹیاں ہیں۔مارتھا لوئس شاہی شجرہء نصب کی چوتھی لڑی میں سے ہیں۔انکی بیٹیاں موجودہ اسکول میں ہی زیر تعلیم رہیں گی۔
ان کی شادی سن دو ہزار دو 2002میں نیداروس کیتھیڈرل چرچ Nidaros Cathedral. میں ہوئی تھی۔یاد رہے کہ آری بحین کا تعلق غیر شاہی خاندان سے ہے اور ملکہ سونیا نے اس شادی کی نہ صرف مخالفت کی تھی بلکہ وہ اس وجہ سے شدیدید ذہنی ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھیں اور کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہی تھیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں