مجھے اس وقت تک یقین نہیں آیا جب تک کہ میں نے خود اپنی آنکھوں سے سیاحوں کی اس قدر بڑا ہجوم دیکھا۔میں نے ایک علاقے میں سیاحوں کے ستر ٹینٹ لگے دیکھے۔یہ بات لوفوٹین Lofoten کے مئیر Flakstad Mayor Hans Fredrik S248rdal (Ap) s نے مقامی اخبار نولیس Nordly سے کہی۔لوفوتھین اس وقت سیاحوں میں بے حد مقبول ہو رہا ہے۔ذیادہ لوگوں کے آنے کی وجہ سے ابوہاں کوڑے کی وجہ سے صحت اور پارکنگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں مقامی میونسپل کمیٹی کے چئیر مین نے کہا کہ پہلے میونسپل کو ہفتے میں ایک دن کوڑا اکٹھا کرن اپڑتا تھا لیکن اب ہر روز کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں کوڑا جمع کرتی ہیں۔اس وجہ سے میونسپل کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔جبکہ اکثرسیاح گاڑیاں بھی غلط جگہ پر پارک کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں ۔
اس لیے مئیر کا خیال ہے کہ مقامی لوگوں سے یہ اخراجات وصول کرنے کے بجائے سیاحوں سے ذیادہ کار پارکنگ فیس وصول کی جائے۔جبکہ اگلے سمر تک اس مسلے کا حل بھی تلاش کر لیا جائے گا۔
جمعرات کے روز Fredvang in Flakstad فرید وانگ کے علاقے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی کار پرکنگ دیکھی گئی۔جسے مئیر کے نوٹس میں بھی لایا گیا۔تاہم پولیس نے جمعہ کے روز غیر قانونی کار پارکنگ پر جرمانے عائد کرنے کی وارننگ دی ہے۔
NTB/UFN